سامسنگ کی حادثات میں کمی لانے کی ایک قابلِِ قدر کوشش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” پر دی گئی ایک پوسٹ کے مطابق سامسنگ (Samsung) کمپنی نے ایک ٹرک بنایا ہے جسے ’’سامسنگز سیفٹی ٹرک‘‘ (Samung’s Safety Truck)کا نام دیا گیا ہے۔
پوسٹ کے مطابق اس ٹرک کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پیچھے چلنے والے ڈرائیور حضرات کو ٹرک کے پیچھے نصب ایک بڑی سکرین پر پوری سڑک اور اس پر آگے سے آنے والی گاڑیاں صاف طور پر دکھائی دیتی ہیں۔
یہ ایک طرح سے حادثات میں کمی لانے کی سامسنگ کی ایک قابلِ قدر کوشش ہے۔