تقدیم و تاخیر (شعری اصطلاح)

"تقدیم” وہ عمل جو پہلے ہو اور "تاخیر” وہ جو بعد میں سرزد ہو۔
یہ شعری اصطلاح ہے۔ اس سے یہ مراد لیا جاتا ہے کہ شاعروں کے حفظِ مراتب کو مدنظر رکھ کر پہلے اور بعد میں مشاعرہ پڑھنے کی ترتیب بنانا۔
مثلاً مَیں (انور جمال) مشاعرے میں پہلے شعر پڑھوں گا اور فرازؔ، جونؔ ایلیا یا احمد ندیمؔ قاسمی بعد میں پڑھیں گے، تو یہ ترتیب "تقدیم و تاخیر” کہلاتی ہے۔
تقدیم و تاخیر کی اصطلاح ذاکرین، مقررین اور اقوال حضرات کے علاوہ سیاسی جلسوں میں بھی رائج ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف "ادبی اصطلاحات” مطبوعہ "نیشنل بُک فاؤنڈیشن”، اشاعتِ چہارم مارچ، 2017ء، صفحہ نمبر 80 سے انتخاب)