وکی پیڈیا (انگریزی) کے مطابق فردین خان (Fardeen Khan) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 8 مارچ 1974ء ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئے۔
بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فیروز خان (مرحوم) کے بیٹے ہیں۔ انگلینڈ میں ماسوچویسٹس یونیورسٹی (University of Massachusetts) سے بزنس مینجمنٹ میں گریجویشن کے بعد بھارت واپس لوٹے اور ’’کشور نامت کپور ایکٹنگ انسٹیٹیوٹ‘‘ میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے لگے۔ 1998ء میں ’’پریم اگن‘‘ میں ادکاری کے جوہر دکھائے اور فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ قابلِ ذکر فلموں میں ’’جنگل‘‘، ’’پیار تو نے کیا کیا‘‘، ’’لو کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘، ’’کتنے دور کتنے پاس‘‘، ’’بھوت‘‘، ’’نو انٹری‘‘، ’’شادی نمبر 1‘‘، ’’دولہا مل گیا‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
2010ء کو فلمی دنیا کو خیر باد کَہ کر اپنی فیملی کو وقت دینے لگے۔ 2020ء میں دوبارہ خبریں گرم ہوئیں کہ فردین خان ایک بار پھر فلموں میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، مگر تاحال اس حوالے سے کچھ دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔
(فردین خان کے حوالے سے یہ معلومات انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالنے کا کام کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انجام دیا ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)