وکی پیڈیا کے مطابق شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) مشہور پاکستانی کرکٹر، 6 اپریل 2000ء کو لنڈی کوتل، خیبر پختونخوا، پاکستان میں پیدا ہوئے۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے فاسٹ باؤلر کے طور پر کھیلتے ہیں۔ اپریل 2018ء میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور دسمبر 2018ء میں قومی ٹیم کے لیے ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کیا۔ اگست 2018ء میں اُن تینتیس کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنھیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018-19ء کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا۔ اگلے سال سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی (سال کا بہترین کرکٹ کھلاڑی) سے نوازے گئے۔ جنوری 2022ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے سال کے بہترین کرکٹ کھلاڑی قرار دیے گئے۔
مارچ 2021ء میں یہ اطلاع سامنے آئی کہ شاہین شاہ آفریدی کی منگنی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ سے ہو گئی ہے۔