معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” ہالی ووڈ کی معروف اورخوبصورت اداکارہ، فلمساز اور انسانی حقوق کی علمبردار انجلینا جولی 4 جون 1975ء کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔
نوائے وقت ڈاٹ کام کے مطابق انجلینا (Angelina Jolie) نے اپنے کیرئر کا آغاز بطورِ چائلڈ سٹار 1982ء میں فلم ’’لکنگ ٹو گیٹ آؤٹ‘‘ سے کیا جس میں ان کے والد ’’جان وو‘‘ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1999ء میں فلم "گرل انٹررپٹڈ” میں ایک نفسیاتی مریضہ کا کردار ادا کرنے پر بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا۔ 2012ء میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے خصوصی سفیر برائے مہاجرین نامزد کی گئیں۔
انجلینا جولی کی ایک وجۂ شہرت یہ بھی ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف علاقوں سے بچے گود لیے ہیں، جن کی پرورش کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔ یہ خوبرو اداکارہ فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں۔