وکی پیڈیا کے مطابق نکی گلرانی (Nikki Galrani)، بھارتی فلمی اداکارہ، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر، 3 دسمبر 1993ء کو بنگلور، بھارت میں پیدا ہوئے۔
بنیادی طور پر تامل اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔ ا س کے علاوہ کنڑا اور تلگو فلموں میں بھی نظر آئی ہیں۔ ان کی پہلی بڑی تجارتی کامیاب فلمیں ملیالم زبان کی ’’1983‘‘ جو 2014ء میں ریلیز ہوئی، ’’ویلیموں گا‘‘ جو 2014ء میں ریلیز ہوئی۔ اس طرح 2015ء میں تامل زبان کی ہارر فلم ’’ڈارلنگ‘‘ بھی ان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔
میڈیا نے تمل سنیما کی ’’ڈارلنگ‘‘کا خطاب دیا۔ جنوبی ہندوستانی فلمی صنعتوں میں ایک ماہر اداکارہ کے طور پر کیریئر قایم کرچکی ہیں اور ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ ’’2015ء کی 25 انتہائی مطلوبہ خواتین‘‘کی فہرست میں ’’کوچی ٹائمز‘‘ نے انھیں پانچویں نمبر پر رکھا۔ اس کے علاوہ ’’آئی بی ٹائمز‘‘ نے گلرانی کو ملیالم سنیما کی کامیاب ترین اداکارہ قرار دیا ہے۔