وکی پیڈیا کے مطابق مرزا شاہی (Mirza Shahi) پاکستانی شوبز انڈسٹری کا معتبر نام 29 ستمبر 2020ء کو کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔
اصل نام مرزا اصغر بیگ تھا۔ سنہ 1950ء کو پیدا ہوئے۔ کراچی سے تعلق رکھتے تھے۔ 1965ء میں پاکستانی فلم ’’بہانا‘‘ کے ایک گانے میں پرفارم کرنے کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔’’چکوری‘‘، ’’چھوٹے صاحب‘‘ اور ’’نوکر وٹی دا‘‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول کامیڈی ڈرامے ’’نادانیاں‘‘ میں ’’چچا کمال‘‘ کے طور پر ان کی کامیڈی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔ معین اختر کے ساتھ ڈراما ’’عید ٹرین‘‘ بھی مداحوں میں کافی مقبول رہا۔