وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور وکیل اور سیاستدان بیرسٹر اِن لا، چوہدری اعتزاز احسن 27 ستمبر 1945ء کو مری، ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم کے لیے ایچی سن کالج لاہور اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور گئے۔ بعد ازاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے۔ کیمبرج سے واپسی پر سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کی۔ اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان کی حکومت کے خلاف شدید تنقید کی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلے اور واحد طالب علم تھے جنہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود ملازمت حاصل کرنے سے انکار کیا۔ ان کا موقف تھا کہ وہ کسی فوجی حکومت میں ملازمت نہیں کر سکتے۔
اعتزاز احسن مصنف بھی ہیں۔ ان کی کتاب ’’سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان‘‘ پہلے انگریزی اور پھر اُردو میں شائع ہوئی۔ اسی طرح ’’ڈیوائیڈڈ بائی ڈیموکریسی ‘‘ میں لارڈ میگھنڈ ڈیسائی کے ساتھ شریک مصنف ہیں۔