وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے ممتاز ماہرِ تعلیم، مؤرخ اور تحریکِ پاکستان پر متعدد کتابوں کے مصنف پروفیسر شریف المجاہد 27 جنوری 2020ء کو انتقال کرگئے۔
یکم جولائی1926ء کو مدراس(سابقہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ تاریخِ صحافت اور اسلامیات میں مدراس یونیورسٹی سے سند حاصل کی۔ عملی صحافت کا آغاز 1945ء میں تحریکِ پاکستان اور مسلمانوں کی سیاسی بیداری کے موضوع پر مضامین لکھنے سے کیا۔
تقسیم کے بعد 1955ء میں جامعۂ کراچی سے وابستہ ہوئے اور اس کے شعبۂ صحافت کو منظم کیا۔تصانیف میں ’’قائداعظم، ایک موضوعاتی مطالعہ‘‘ کو 1981ء میں قائداعظم پر شائع ہونے والی کتب میں بہترین قرار دیتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 8 تالیفات تدوین کیں۔