وکی پیڈیا کے مطابق ساحر لکھنوی (Sahir Lakhnavi) مرثیہ نگار و قصیدہ گو شاعر 25 نومبر 2019ء کو انتقال کرگئے۔
6 ستمبر 1931ء کو کراچی میں پیدا ہوئے جہاں ان کا خاندان عارضی طور پر مقیم تھا۔ اصل نام سید قائم مہدی نقوی تھا۔ ایم اے ، ایل ایل بی اور ڈی آئی ایل ایل کی ڈگریوں کے حامل تھے۔20 کتابیں لکھ چکے ہیں جن میں مرثیوں کے تین مجموعے ’’آیاتِ درد‘‘، ’’احساسِ غم‘‘ اور ’’متاعِ غم‘‘ شامل ہیں۔ قصیدوں کا ایک مجموعہ بھی شائع ہوا۔