معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق بیورلی کلیری (Beverly Cleary) نام ور امریکی ادیبہ 25 مارچ 2021ء کو کیلی فورنیا، امریکہ میں انتقال کرگئیں۔
12 اپریل 1916ء کو اوریگن، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ بچوں کے ادب کا اہم نام ہیں۔ 1950ء میں پہلی کتاب کی اشاعت سے لے کر اب تک ان کی کتابوں کی 91 ملین کاپیاں پوری دنیا میں فروخت ہوچکی ہیں۔ ان کی زیادہ تر کتابوں کے پلاٹ شمال مشرقی پورٹ لینڈ، اوریگون کے گرانٹ پارک محلے کے گرد گھومتے ہیں جہاں ان کی پرورش ہوئی۔ بچوں کے ادب میں جذباتی حقیقت پسندی کو متعارف کروانے کا اعزاز کیری کو حاصل ہے ۔1981ء میں ’’رمونا اینڈ ہر مدر‘‘ (Ramona and Her Mother) کے لیے ’’نیشنل بک ایوارڈ‘‘ اور ’’ڈئیر مسٹر ہینشا‘‘ (Dear Mr. Henshaw) کے لیے 1984ء کا نیوبیری میڈل جیتا۔ امریکی ادب میں اپنی زندگی بھر کی خدمات کے لیے ’’نیشنل میڈل آف آرٹس‘‘ ملا۔