وکی پیڈیا کے مطابق انور اقبال (Anwar Iqbal) ، مشہور پاکستانی اداکار و ہدایت کار، 25 دسمبر 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
اُردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں اداکاری کی۔ شہر ت ڈراما ’’شمع‘‘ سے ملی، جس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔نسیم حجازی، بانو قدسیہ اور فاطمہ ثریا بجیا کے لکھے متعدد مقبول ڈراموں میں مرکزی اور منفرد کردار ادا کیے۔
جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد 1976ء میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ بلوچی زبان کی پہلی فلم ’’حمل و ماہ گنج‘‘ بنانے کا کریڈٹ بھی انور اقبال کے نام ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں بطورِ ہیرو بھی خود ہی آئے تھے۔ فلم کی کہانی نامور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی نے لکھی تھی جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیتا گل، نادر شاہ عادل، اے آر بلوچ اور نور محمد لاشاری شامل تھے ۔
اداکاری کی دنیا میں نام کمانے کے علاوہ ایک استاد بھی رہے۔ جیتے جی ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے رہے۔ا
71 برس کی عمر میں 1 جولائی 2021ء کو کینسر کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے۔