وکی پیڈیا کے مطابق ہندوستان کی ایک مشہور اردو مصنفہ، جنہوں نے افسانہ نگاری، خاکہ نگاری اور ناول نگاری میں نام پیدا کیا، ’’عصمت چغتائی‘‘ 24 اکتوبر 1991ء کو ممبئی، بھارت میں انتقال کرگئیں۔
21 اگست 1915ء کو ہندوستان کے شہر بدایوں میں ہوئیں۔جودھ پور میں پلی بڑھیں، جہاں ان کے والدمرزا قسیم بیگ چغتائی ایک سول ملازم تھے۔
عصمت چغتائی لکھنؤ میں ’’پروگریسیو رائٹرز موومنٹ‘‘ سے بھی منسلک رہیں۔ 1934ء میں ’’لحاف‘‘ کے نام سے کہانی لکھی، جس کے بارے میں عصمت اپنی آپ بیتی میں لکھتی ہیں:’’لحاف سے پہلے اور لحاف کے بعد میں نے جو کچھ لکھا اس پر کسی نے غور نہیں کیا۔لحاف کا لیبل اب بھی میری ہستی سے چپکا ہوا ہے ۔ لحاف میری چڑ بن گیا۔ میں کچھ بھی لکھوں لحاف کی تہوں میں دب جاتا۔ لحاف نے مجھے بڑے جوتے کھلوائے ۔‘‘
ان کے مشہورِ زمانہ ناولوں میں ’’ضدی‘‘، ’’معصومہ‘‘، ’’ٹیڑھی لکیر‘‘وغیرہ شامل ہیں۔ ’’ٹیرھی لکیر‘‘ کا انگریزی میں بھی ترجمہ کیا گیا۔