وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 23 مئی کو کچھوؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔
کہتے ہیں کہ کچھوا زمین پر پائے جانے والے سب سے قدیم ترین رینگنے والے جان داروں میں سے ایک ہے ۔ ایک تحقیق میں درج ہے کہ سمندری کچھوے دنیا کی قدیم ترین مخلوقات میں سے ہیں جو ایک کروڑ سال سے اس کرہ ٔ ارض پر موجود ہیں ۔ ایک مادہ کچھوا ایک وقت میں 80 تا 120انڈے دیتی ہے۔ اس طرح ہر سال کچھوے اندازاً10,000میل تک کا سفر طے کرتے ہیں۔ کچھووں میں تیرنے کی کمال صلاحیت ہوتی ہے وہ ایک گھنٹے میں 5.8 میل تک کی رفتار سے تیر سکتے ہیں۔