وکی پیڈیا کے مطابق بریلوی مکتب فکر کے عالم دین اور مذہبی سیاسی جماعت ’’تحریکِ لبیک پاکستان‘‘ کے بانی علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء کو پیدا ہوئے۔
سیاست میں آنے سے قبل لاہور میں محکمۂ اوقاف کی مسجد میں خطیب تھے۔ ممتاز قادری کی سزا پر عمل درآمد کے بعد انہوں نے کھل کر حکومتِ وقت پر تنقید کی، جس کی وجہ سے محکمۂ اوقاف نے ان کو فارغ کر دیا۔
19 نومبر 2020ء کو انتقال کرگئے۔
ایک اندازے کے مطابق ان کا جنازہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں سے ایک قرار پایا۔