وکی پیڈیا کے مطابق سلیم الٰہی (Saleem Elahi) سابق پاکستانی کرکٹر، 21 نومبر 1976ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔
1995ء سے 2004ء کے درمیان 13 ٹیسٹ اور 48 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ ستمبر 1995ء میں سری لنکا کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 102 رنز بنائے۔ یوں ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
سلیم الٰہی کے دو بڑے بھائی ہیں: ایک منظور الٰہی اور دوسرا ظہور الٰہی۔ دونوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کی۔