معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق بپن چندرا پال (Bipin Chandra Pal) صحافی اور قوم پرست تحریک کے ابتدائی رہنما، 20 مئی 1932ء کو کلکتہ، متحدہ ہندوستان میں انتقال کرگئے۔
7 نومبر 1858ء کو سلہٹ، متحدہ ہندوستان میں پید اہوئے۔ مختلف اخبارات میں سودیشی (ہندوستانی ساختہ سامان کا خصوصی استعمال) اور سوراج (آزادی) کے تصورات کو مقبول کیا۔ 1920ء کے بعدقومی سیاست سے دور رہے، لیکن بنگالی روزناموں میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ان کی تحریروں نے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا۔ کئی تحاریر میں انہیں ہندو قوم پرستی کا بانی رقم کیا گیا ہے۔