وکی پیڈیا کے مطابق احادیثِ رسولؐ کی جانچ پڑتال اور ان کو جمع و ترتیب دینے والے امام بخاری 19 جولائی 810 ء کو بخارا شہر میں پیدا ہوئے۔
اصل نام محمد اور کنیت ابو عبد اللہ تھا۔ والد اسماعیل بن ابراہیم بن ابراہیم بن مغیرہ تھے۔ امام بخاری کے پردادا مغیرہ حاکم بخارا امام جعفی کے ہاتھ مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔
بخاری شریف میں کل احادیث کی تعداد 7,275 ہے۔
جن اساتذہ سے کسبِ فیض کیا ان کی تعداد 1080 بتائی جاتی ہے۔ ان میں امام احمد بن حنبل، علی بن المدینی، یحییٰ بن معین،اسحاق بن راہویہ، محمد بن یوسف، ابراہیم الاشعث اور قتیبہ بن سعید خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
61 سال 11ماہ 18 یوم کی عمر میں یکم ستمبر 870ء کو بعد نمازِ عشا، خرتنگ میں وفات پائی جو سمرقند شہر سے دس میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔