"rekhta.org” کے مطابق صفیہ اختر (Safia Akhtar) دو کتب کی مصنفہ 18 جنوری 1953ء کو لکھنؤ میں انتقال کرگئیں۔
صفیہ اختر ترقی پسند شاعر جان نثار اخترکی اہلیہ، مجاز لکھنوی کی بہن، فلم نگار جاوید اختر اور ماہر نفسیات اور شاعرڈاکٹر سلمان اختر (مقیم امریکہ) کی والدہ تھیں۔
احمد سہیل اپنی فیس بُک وال پر صفیہ اختر کے حوالے سے رقم کرتے ہیں: ’’ان کے اپنے شوہر جان نثار اختر کے نام لکھے ہوئے خطوط کے دو مجموعے ’’حرفِ آشنا” اور’’زیرِ لب‘‘ کے نام سے ان کی موت کے بعد شایع ہوئے۔ ‘‘
صفیہ اختر کے مضامین کا ایک مجموعہ ’’اندازِ نظر‘‘ کے نام سے بھی شایع ہوچکا ہے۔