وکی پیڈیا کے مطابق راجپال نورنگ یادیو (Rajpal Naurang Yadav) مشہور بھارتی اداکار، مِزاح نگار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر، 16 مارچ 1971ء کو شاہجہاں پور، بھارت میں پیدا ہوئے۔
ایک کامیڈین کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ کئی ایوارڈز جیسے کہ فلم فیئر اور اسکرین ایوارڈز کے لیے نام زد ہوئے ہیں۔ اگرچہ منفی کرداروں میں بھی کامیابی ملی، لیکن مِزاحیہ کرداروں کو ترجیح دی۔ قابلِ ذکر فلموں میں ’’ہنگامہ‘‘ ، ’’وقت: دی ریس اگینسٹ ٹائم‘‘، ’’چپ چپ کے‘‘ ، ’’گرم مسالہ‘‘ ، ’’پھر ہیرا پھیری‘‘ اور ’’دھول‘‘ شامل ہیں۔
فلم ’’جنگل‘‘ کے لیے منفی کردار میں سنسوئی اسکرین بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ اس کے ساتھ اسکرین کے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نام زدگی بھی حاصل کی۔ فلم ’’مَیں مادھوری ڈکشٹ بننا چاہتی ہوں‘‘ کے لیے یش بھارتی ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ جن پدرتن ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
2015ء میں ’’کِک ٹُو‘‘ سے تیلگو زبان میں قدم رکھا اور متنازعہ فلم ساز فیصل سیف کی کثیر اللسانی فلم ’’امّا‘‘ میں ولن کا کردار کیا۔
2003ء میں ’’رادھا یادو‘‘ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔