وکی پیڈیا کے مطابق فیروز نظامی (Feroz Nizami) ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے برصغیر کے نام ور فلمی موسیقار، 15 نومبر 1910ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔ ساتھ ساتھ ہی اپنے گھرانے کے مشہور اُستاد ’’اُستاد عبد الوحید خان کیرانوی‘‘ سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھتے رہے اور بہت جلد خود بھی موسیقی میں درجۂ استاد تک پہنچ گئے۔ مشہور فلموں ’’ہماری بستی‘‘ 1950ء، ’’چن وے (پنجابی)‘‘ 1951ء، ’’دوپٹہ‘‘ 1952ء، ’’دیوار‘‘ 1954ء، ’’شرارے‘‘ 1955ء، ’’سوہنی‘‘ 1955ء، ’’قسمت‘‘ 1956ء، ’’انتخاب‘‘ 1955ء، ’’راز‘‘ 1959ء، ’’سولہ آنے‘‘ 1959ء، ’’منزل‘‘ 1960ء، ’’زنجیر‘‘ 1960ء، ’’سوکن (پنجابی)‘‘ 1965ء، اور ’’زن زر تے زمین (پنجابی)‘‘ 1974ء کی موسیقی ترتیب دی۔ ’’تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے‘‘ اور ’’چاندنی راتیں، تاروں سے کریں باتیں‘‘ جیسے مشہور و معروف نغمات کی موسیقی ان کی ترتیب کردہ ہے۔ ’’اِسرارِ موسیقی‘‘، ’’رموزِ موسیقی‘‘ اور ’’سرچشمۂ حیات‘‘ کے مصنف تھے۔
15 نومبر 1975ء کو لاہور، پاکستان میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔