معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سایٹ "britannica.com” کے مطابق گاندھی جی کی راہ نمائی میں انگریز سرکار کے خلاف نمک مارچ کا آغاز 12 مارچ 1930ء کو کیا گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’ڈنڈی مارچ‘‘ یا ’’نمک مارچ‘‘ تحریکِ آزادیِ ہند کا اہم واقعہ ہے ۔ 12 مارچ 1930ء کو گاندھی جی نے اپنے 80 ستیہ گری ساحلی شہر ڈانڈی گجرات کی طرف پیدل مارچ کیا۔ یہ مارچ 39 0کلو میٹر (240 میل) تھا۔
’’نمک مارچ‘‘ کو ’’وایٹ فلوینگ ریور‘‘(White Flowing River) بھی کہا جاتا ہے۔ کیوں کہ اس مارچ میں شریک سب افراد نے سفید کھدر پہنی ہوئی تھی۔