معلوماتِ عامہ کے انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق روسی اور جرمن مفکر امانوئل کانٹ (Immanuel Kant) بارہ فروری 1804ء کو انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق کانٹ یورپ کا مشہور ترین مفکر گزرا ہے ۔ تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔ کونگسبرگ پرشیا (جرمنی میں) پیدا ہوا۔ سرپرست اس کا تعلیمی خرچ اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ چناں چہ 1746ء سے 1755ء تک اس کو خاندانی اتالیق کے طور پر کام کرنا پڑا۔ اس طرح ذاتی محنت سے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد بھی صرف ایک معمولی استاد کی جگہ ملی۔ 1760ء کے بعد کے زمانہ میں اس کی تحریریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔ اس وقت جرمن یونیورسٹیوں میں لینبز (G.W.Leibniz) kc کے افکار چھائے ہوئے تھے ۔ کانٹ نے لینبز پر سخت تنقید کی۔ یہ تنقید چوں کہ دلائل کے اعتبار سے بہت طاقتور تھی، اس لیے کانٹ بہت جلد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ پھر اس کے لیے اعلی ترقیات کے دروازے کھل گئے۔
کانٹ کا قد چھوٹا مگر خیالات بڑے تھے۔اس نے فلسفے کی دنیا میں انقلاب پیدا کیا۔ وقت کی حاکم قوتوں کے بارے میں سوال بیدا رکیے۔ عقل اور آزادی کو اپنی سوچ کا محور قرار دیا۔ اس کے خیالات اب بھی مستقبل کے لیے مشعل راہ ہیں۔