وکی پیڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر (Nana Patekar) مشہور بھارتی اداکار، مصنف اور فلم ساز، 1 جنوری 1951ء کو مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں پیدا ہوئے۔
"inquilab.com” کے مطابق ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1978ء سے اب تک بالی ووڈ میں ہیں۔ ہیرو اور ولن کے ساتھ ساتھ بہت سے کر دار ادا کرچکے ہیں۔ وہ ہر کردار میں رچ بس جاتے ہیں، اسے حقیقت سے قریب کردیتے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ فوج کی زندگی سے متعلق فلم ’’پرہار‘‘ کی شوٹنگ کے لیے تین سال تک آرمی ٹریننگ پروگرام کا حصہ رہے جس کے لیے کیپٹن کی رینک بھی ملی۔ کروڑوں کے مالک ہونے کے باوجود سادگی سے رہتے ہیں۔
بھارت کے بڑے مخیر حضرات میں شمار ہوتے ہیں، جو اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے جاتے ہیں۔ ’’اندھا یدھ‘‘، ’’پرندہ‘‘، ’’کرانتی ویر‘‘، ’’انگار‘‘، ’’راجو بن گیا جنٹلمین‘‘ وغیرہ ان کی مشہور فلمیں ہیں۔
2013ء میں بھارت کے امتیازی اعزاز ’’پدما شری ایوارڈ‘‘ سے نوازے گئے۔ عرفان خان اور نانا پاٹیکر پورے بھارت میں وہ دو اداکار ہیں جنھیں بیک وقت بیسٹ ایکٹر، بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر اور ولن کی کیٹیگریز میں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔