وکی پیڈیا کے مطابق محمد نثار (Muhammad Nisar) ، بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی، 1 اگست 1910ء کو ہوشیارپور، برطانوی ہند میں پیدا ہوئے۔
پورا نام شیخ محمد نثار تھا۔ آزادی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ہندوستان اور پاکستان میں ڈومیسٹک ٹیموں کے لیے فاسٹ باؤلر کے طور پر کھیلے تھے۔ اپنے دور میں دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک تھے۔ ایک بھارتی مسلمان کرکٹ کھلاڑی تھے جس نے بھارت کی طرف سے 6 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
اپنا آخری ٹیسٹ اگست 1936ء میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، جس میں 6 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، جس میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔
11 مارچ 1963ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔