یہ ہے چھے ہزار سال پرانے درخت میں قائم میخانہ

جنوبی افریقہ میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب میخانہ ایسا ہے جو چھے ہزار سالہ پرانے کھوکھلے درخت کے اندر قائم ہے۔
انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق جنوبی افریقہ کے "Baobab” نامی ایک درخت ایسا ہے جو ایک ہزار سال کی عمر پانے کے بعد کھوکھلا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں جب مذکورہ درخت چھے ہزار سال گزرنے کے بعد اندر سے مکمل طور پر کھوکھلا ہونا شروع ہوا اور اس میں ایک کمرہ سا بن گیا، تو وہاں کسی من چلے نے اس میں ایک میخانہ کھول دیا۔ اب وہاں سرِ شام مے خور جمع ہوکر ایک سماں باندھ دیتے ہیں۔
"matteroftrust.org” کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق جنوبی افریقہ میں ایسے درختوں سے میخانہ کے علاوہ گھر، قیدخانہ اور یہاں تک کہ سرائے کا کام بھی لیا جاتا ہے۔