شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ پودا جو پانی میں کھڑا ہے اور ایک شیرخوار بچے کا وزن اٹھائے ہوئے ہے، اس کا نام "The Amazon Water Lilly” ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا آبی پودا ہے۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ پودے کے بڑے ہونے کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا پتّا 2 میٹر تک چوڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر کسی نقصان کے سو پاؤنڈ تک کے وزن کو برداشت کرلیتا ہے۔