کیا آپ مانتے ہیں کہ اس تصویر میں نظر آنے والی یہ عمارت ایک ایسے ہوٹل کی ہے جسے پچھلے 1,300 سال سے جاپان کا ایک ہی خاندان چلاتا آ رہا ہے؟

جی ہاں، "dailymail.co.uk” کی ایک تحقیق کے مطابق جاپان میں "Houshi Ryokan” نامی یہ ہوٹل ہے پچھلے 1,300 سال سے ایک ہی خاندان کی نگرانی میں چلتا آ رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق اسے جاپان کے "Ishikawa Prefecture” میں سنہ 718ء کو کھولا گیا۔ تب سے "Houshi” خاندان کی یہی کوئی 46 نسلیں اس کی دیکھ بھال کرتی چلی آ رہی ہیں۔
تحقیق کے مطابق اسے دنیا کا سب سے قدیم ترین خاندانی کاروبار مانا جاتا ہے۔