اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ’’مَیں ایک ناکام انسان ہوں‘‘ تو فوٹو میں نظر آنے والے اس بابا کی ذیل میں مختصر الفاظ میں دی جانے والی کہانی ضرور پڑھ لیں، شاید اس طرح کچھ اِفاقہ ہو۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق "KFC” کے بانی (Colonel Sanders) آدھی سے زیادہ زندگی یعنی پورے 65 سال ناکام شمار ہوتے رہے۔ اُس وقت تک اُن کی جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے 87 ڈالر کسی سے قرض لے فرائڈ چکن ونگز (Fried Chicken Wings) کا کار و بار شروع کیا۔ بڑی مشکل سے کام چل پڑا، تو 1 ہزار بار سے زاید اپنی پہلی فرنچائز (Franchise) فروخت کرنے میں ناکام رہے۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ 88 سال کی عمر میں (یعنی محض 23 سال کی جہدِ مسلسل کے بعد) ارب پتی بن گئے۔
واضح رہے کہ "KFC” اختصار ہے "Kentucky Fried Chicken” کا۔ وکی پیڈیا کے مطابق اس ادارے کی بنیاد 24 ستمبر 1952ء کو "Kentucky” (امریکہ) میں رکھی گئی۔ 2021ء میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق "KFC” کی پوری دنیا کے 146 ملکوں میں تقریباً 25000 آوٹ لیٹ (دکانیں) ہیں۔