"greekreporter.com” کے مطابق یونان (Greece) میں تقریباً 200 باورچیوں پر مشتمل ایک تگڑی ٹیم نے نئے سال (1st January, 2023) کے موقع پر 5 ہزار کلو وزنی ’’ویسیلو پِٹا‘‘ (Vasilopita) نامی روایتی کیک بنا کر ریکارڈ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیک کو بنانے کے لیے 3991.1 کلو آٹا، 1995.8 کلو مکھن، 997.9 کلو چینی، 2000 انڈے، 1500 نارنگی اور ونیلا کے 4 ڈبے استعمال کیے گئے۔
کہتے ہیں کہ جب کیک تیار ہوا، تو اسے 50 ہزار ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا اور یوں تقریباً 50 ہزار افراد اسے تناول فرما گئے۔