معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والے لوگوں کا تعلق نیپال کے ایک گاؤں "Kidney Village” سے ہے، جہاں آبادی کا بیشتر حصہ ایک گردے کے سہارے زندہ ہے۔
"pbs.org” کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق نیپال کے مذکورہ گاؤں میں غربت زیادہ ہے، جہاں لوگ جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے لوگ اپنا ایک گردہ پیچ دیتے ہیں۔ یہ عمل وہاں اتنا زیادہ ہے کہ گاؤں کا نام ہی ’’کڈنی ویلج‘‘ بن گیا۔ اب مذکورہ گاؤں پوری دنیا میں گردے کے کاروبار کی ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
دوسری طرف گاؤں کا اصل نام "Hokse” ہے اور وکی پیڈیا کے مطابق 1991ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 3706 نفوس پر مشتمل تھی۔