سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics” کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں نیپال ایک ایسا ملک ہے، جس نے سال بھر میں اپنے عوام کے لیے سب سے زیادہ چھٹیاں (Public Holidays) رکھی ہیں۔ جی ہاں! نیپال میں عام تعطیلات (Public Holidays) کی تعداد 35 ہے۔
اس فہرست میں میانمار سالانہ 32 عام تعطیلات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح 26 تعطیلات کے ساتھ ایران تیسرے، 25 تعطیلات کے ساتھ سری لنکا چوتھے، 22 تعطیلات کے ساتھ بنگلہ دیش اور مصر پانچویں، 21 تعطیلات کے ساتھ کمبوڈیا اور بھارت چھٹے، 19 تعطیلات کے ساتھ ارجنٹائن اور لبنان ساتویں، 18 تعطیلات کے ساتھ کولمبیا اور فلپائن آٹھویں، 16 تعطیلات کے ساتھ آئس لینڈ، انڈونیشیا، جاپان، کرغزستان، تھائی لینڈ اور پاکستان نویں، 14 تعطیلات کے ساتھ آسٹریا، چلی، ڈنمارک، ناروے، جنوبی کوریا، ترکی اور وینزویلا دسویں نمبر پر ہیں۔
اس فہرست میں انگلستان اور میکسیکو دو ایسے ممالک ہیں، جہاں سالانہ باقی ماندہ ممالک کے مقابلے میں سب سے کم عام تعطیلات رکھی جاتی ہیں۔ انگلستان میں سالانہ 8 تا 10 جب کہ میکسیکو میں صرف 8 چھٹیاں رکھی جاتی ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)