آپ کو عجیب لگے گا اگر ہم یہ کہہ دیں کہ کسی زمانے میں نمک کو سونے کے داموں بیچا جاتا تھا؟
جی ہاں، ایسا ہی ہے مگر یہ ہم نہیں کہتے بلکہ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق کہتی ہے۔
تحقیق کے مطابق رومی دور (Roman Times) کے دوران میں نمک کو سونے کے ساتھ تولا جاتا تھا۔
مذکورہ تحقیق کے مطابق آپ نمک کی ویلیو کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اُس دور میں اکثر فوجیوں کو تنخواہ کے طور پر نمک دیا جاتا تھا۔
تحقیق میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگریزی لفظ "Salt” (نمک) ہی سے انگریزی کا دوسرا لفظ "Salary” (تنخواہ) نکلا ہے۔