شہری زندگی کافی تیزی کا شکار ہے۔ اس کے بہ نسبت گاؤں کی زندگی میں اب بھی بڑی حد تک ٹھہراؤ ہے۔
اب بھی گاؤں میں اناج اور غلہ کو ذخیرہ کرکے رکھا جاتا ہے جبکہ شہروں میں انہیں گوداموں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
ذخیرہ شدہ اجناس میں اکثر کیڑا پڑنے کی شکایت رہتی ہے۔ یوں تو کیڑے سے غذائی اجناس رکھنے کے کئی نسخے ہیں، مگر آج چاول میں کیڑا لگنے کا نسخہ پیش خدمت ہے۔
اگر چاول ذخیرہ کرتے وقت اس میں نمک ملا دیا جائے، تو ان میں کیڑا نہیں پڑے گا۔