معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق چائینہ کے کلچر میں "8” کو لکی نمبر تصور کیا جاتا ہے۔ اس لیے چائینہ کے ایک رہائشی نے اپنی گاڑی کے لیے "88888” نمبر حاصل کرنے کی غرض سے 1 لاکھ 45 ہزار ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی، تاکہ اس کی قسمت اس کا ساتھ دے اور وہ ڈھیر ساری دولت کمانے میں کامیاب ہو۔
ویب سائٹ کے مطابق جس دن اس نے مذکورہ نمبرپلیٹ لگایا، اسی روز پولیس اہلکاروں نے اُسے 8 مرتبہ صرف اس شک کی بنا پر پکڑا کہ نمبر پلیٹ جعلی ہے۔