’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے آفیشل انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ میں دعوا کیا گیا کہ پنجابی ایکشن ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ نے صرف پاکستان سے ایک ارب روپے بٹور لیے۔
مذکورہ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 ارب 15 کروڑ روپے کمالیے۔
’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ فلم نے محض 90 دن میں دنیا بھر سے ریکارڈ کمائی کرکے خود کو سال 2022ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عالمی فلموں کی فہرست میں شامل کروادیا۔
یہ کسی بھی پاکستانی فلم کی ریکارڈ کمائی ہے۔