ہالی ووڈ کے "Keanu Reevas” جتنے اچھے ادکار ہیں، عام زندگی میں اس سے کئی گنا زیادہ بہترین انسان ہیں۔
معلومات عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "unbelievablefactsblog.com” کے مطابق موصوف ایک پرائیویٹ خیراتی فاؤنڈیشن چلاتے ہیں جس کا کام کینسر کے حوالہ سے جاری تحقیق کے لیے فنڈز مہیا کرنا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کے علاوہ "Keanu Reevas” کے مہیا کردہ فنڈز سے بچوں کے کئی خیراتی ہسپتال بھی چلتے ہیں۔
موصوف کی عظمت کا اندازہ اُس انٹرویو سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جو انہوں نے سنہ 2009ء میں "Ladies Home Journal” کو دیا تھا۔ انٹرویو کا غور طلب نکتہ ملاحظہ ہو: ’’میں نہیں چاہتا کہ دنیا کو ان فنڈز کے بارے میں پتا چلے جن سے بچوں کے خیراتی ہسپتال اور کینسر کے حوالہ سے ہونے والی تحقیق جاری ہے۔‘‘