ملتان کے مشہور حکیم ’’رانا عبدالستار‘‘ ناشتے کے فوائد پر مشتمل ایک لمبی چوڑی تحریر میں دعوا کرتے ہیں کہ ’’صبح کے وقت جو اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں، وہ ذہنی طور پر خوشی کا احساس پیدا کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔‘‘ ساتھ یہ بھی تلقین کرتے ہیں کہ ناشتا زیادہ چکنائی پر مشتمل نہ ہو، ورنہ یہ الٹا نقصان دیتا ہے۔