مولی کی بُو اکثر ڈکاروں کی صورت میں آتی رہتی ہے۔ اس بُو کو دور کرنے کے لیے سویرا نصیر اپنی کتاب ’’گھریلو ٹوٹکوں کا انسائیکلو پیڈیا‘‘ کے صفحہ نمبر 112 پر دو ٹوٹکے رقم کرتی ہیں۔ پہلا ٹوٹکا یہ کہ ’’مولی کھا کر گُڑ کھالیں، تو بُو دور ہوجائے گی۔‘‘
دوسرا یہ کہ ’’اگر گُڑ میسر نہ ہو، تو مولی کھانے کے بعد کچے مٹر کے دانوں کو چبانے سے بھی مولی کی بو جاتی رہے گی۔‘‘