مقالہ کے لغوی معنی بات یا گفتگو کے ہیں۔ اصطلاح میں کسی خاص موضوع پر علمی و تحقیقی انداز میں تحریری اظہار کو مقالہ کہا جاتا ہے۔
مقالے تنقیدی اور تحقیقی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان کی زبان بھی تنقیدی اور تحقیقی ہوتی ہے۔
مقالے میں سنجیدہ اور عالمانہ بحث ہوتی ہے۔ یہ عام قارئین کے لیے نہیں بلکہ خاص لوگوں کے لیے لکھا جاتا ہے ۔
مقالہ میں کسی بات کے ثبوت کے لیے باقاعدہ حوالے دیے جاتے ہیں اوران پرمدلل بحث کر کے نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے۔
(’’منصف خان سحاب‘‘ کی تالیف ’’نگارستان‘‘ ، ناشر ’’مکتبۂ جمال، لاہور‘‘ کے صفحہ نمبر 357 سے انتخاب)