محمد شمس الحق کی تحقیقی کاوش ’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ کے صفحہ نمبر 240 پر مصطفیٰ زیدی کا اِک مشہور شعر کچھ یوں دیا گیا ہے:
انھی پتھروں پہ چل کر اگر آسکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میں کہیں کہکشاں نہیں ہے
مصرعِ ثانی میں مصطفی زیدی نے لفظ ’’کہیں‘‘ استعمال کیا ہے، ’’کوئی‘‘ نہیں؛ اکثر اصحاب لفظ ’’کوئی‘‘ کے ساتھ مصرعِ ثانی پڑھتے ہیں، جو درست نہیں۔