سماجی رابطے کی ویب سائٹ "linkedin.com” پر سرگرم صارف "Endrit Restelica” کے مطابق، جاپان میں کام کے وقت سونا قابلِ قبول ہے۔
اہلِ جاپان اپنی محنتی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ وہاں "Inemuri”اصطلاح کافی مشہور ہے، جس کا مطلب ہے ’’کام کے وقت سونا۔‘‘
"Inemuri” اُن طریقوں میں سے ایک ہے، جسے جاپانی کارکنوں نے اپنے کام کے ساتھ خلوص اور لگن کو ظاہر کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اہلِ جاپان نے تھکن سے چور ہونے تک اپنا کام پورے احتیاط اور تن دہی سے کیا۔
اہلِ جاپان کا کام کے وقت سونا یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے کس حد تک پُر عزم ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)