کیا آپ جانتے ہیں کہ ’’فِن لینڈ‘‘ کا سرکاری کھیل کون سا ہے؟
عجیب و غریب تحقیقات شائع کرنے والی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق "موبائل فون پھینکنا” ’’فِن لینڈ‘‘ (Finland) کا سرکاری کھیل ہے۔
اس حوالہ سے وکی پیڈیا کی تحقیق کے مطابق موبائل فون پھینکنے کا کھیل ایک بین الاقوامی کھیل ہے جو ’’فِن لینڈ‘‘ میں سنہ 2000ء کو شروع کیا گیا تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا موبائل فون پورے زور کے ساتھ دور پھینکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فیصلہ کھلاڑی کے موبائل فون سب سے دور پھینکنے کے عمل یا پھر پھینکنے کی تکنیک پر کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق جرمنی کے کھلاڑی "Tom Philipp Reinhardt” اپنا موبائل فون سب سے دور پھینکنے کے بعد ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ انہوں نے اپنا موبائل فون 136,75 میٹر دور پھینک کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔