سوات میں صحافیوں کے نام پر اصلی اور جعلی صحافیوں نے محکمۂ اطلاعات خیبر پختون خوا سے میڈیکل کی مد میں 65 لاکھ، 71 ہزار، 4 سو 51 روپے وصول کیے۔
محکمۂ اطلاعات کے ریکارڈ کے مطابق سوات میں 96 افراد نے صحافیوں کے روپ میں یہ رقم وصول کی۔ رقم وصول کرنے والوں میں چند تو اصل صحافی ہیں لیکن بیشتر ایسے ہیں جن کا نہ تو صحافت سے کوئی تعلق ہے، نہ عام زندگی میں ان کو کوئی صحافی کے طور پر جانتا ہی ہے۔ اصل صحافیوں میں بھی چند ہی ایسے ہیں جو واقعی بیمار تھے۔ کچھ صحافی ایسے ہیں جنہوں نے بیماری کے بغیر رقم وصول کی۔ ان میں سے کچھ صحافیوں نے ایک بار سے زیادہ رقم بھی وصول کی۔ زیادہ تر افراد نے ایک لاکھ روپے تک رقم حاصل کی ہے۔
سوات پریس کلب جس کو محکمۂ اطلاعات نے سیل کرنے کا حکم دیا ہے، مَیں اس وقت ممبرز کی تعداد 62 ہے، لیکن رقم حاصل کرنے والوں کی تعداد 96 ہے۔
سوات کے صحافیوں نے صوبائی حکومت اور سیکرٹری محکمۂ اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ جن افراد نے صحافت کے نام پر رقم وصول کی ہے، ان کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس سلسلے میں غیر جانب دار انکوائری کی جائے، غیر مستحق افراد سے ریکوری کی جائے اور اس کام میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
………………………………………………………..
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔