سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق پچھلے 20 سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک عراق (Iraq) ہے، جہاں 229 صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔
اس فہرست میں شام (Syria) کا دوسرا نمبر ہے جہاں 279 صحافی قتل ہوچکے ہیں۔ 125 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ میکسیکو (Mexico) تیسرے نمبر پر، 107 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ فلپائن (Philippines) چوتھے نمبر پر جب کہ 93 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ پاکستان (Pakistan) پوری دنیا میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔
81 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ افغانستان (Afghanistan) چھٹے، 78 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ صومالیہ (Somalia) ساتویں، 58 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ بھارت (India) آٹھویں، 42 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ برازیل (Brazil) نویں جب کہ 40 قتل شدہ صحافیوں کے ساتھ یمن (Yemen) پوری دنیا میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)