کیا آپ جانتے ہیں کہ سیب کا چھلکا اتارنے کے عمل کو کیوں برا کہا جاتا ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلئے "wtffunfact.com” کی ایک حالیہ تحقیق پڑھیے آپ کو خود بخود اندازہ ہوجائے گا کہ سیب کا چھلکا اتارنا برا عمل ہے۔
ذکر شدہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سیب کا چھلکا اتارنے سے ہم اس میں قدرتی طور پر موجود 50 فیصد ریشہ (Fiber) اور 30 فیصد وٹامن سی (Vitamin C) سے محروم ہوجاتے ہیں۔
اگر اس صورتحال کو آسان لفظوں میں بیان کیا جائے، تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سیب کا چھلکا اتارنا اس کی آدھی غذائیت کھو دینے کے مترادف ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ سیب کی اچھے طریقے سے صفائی کرنے کے بعد اسے چھلکے کے ساتھ کھائیں۔