ڈان اردو سروس پر حالیہ ایک تحقیق چھپی ہے جس میں ہر وقت بیٹھے رہنے کے حوالہ سے مختلف نقصانات بیان کیے گئے ہیں۔ ایسے ہی نقصانات میں ایک کچھ یوں بیان کیا گیا ہے: ’’ہر وقت بیٹھے رہنا گردوں کے سنگین امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ یہ بات 201 2میں لیسٹر یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی تھی۔ محققین کے مطابق طرز زندگی کے عناصر اور گردوں کے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے مگر یہ پہلی بار ہے یہ بات سامنے آئی کہ سست طرز زندگی گردوں کے امراض کا شکار بھی بناسکتی ہے ۔ گردوں کے سنگین امراض میں یہ عضو خون کو ٹھیک طرح فلٹر نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں جسم میں کچرا جمع ہونے لگتا ہے اور بتدریج گردے فیل ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں موت کا خطرہ ہوتا ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر بیٹھنے کا دورانیہ 8گھنٹے سے کم کردیا جائے تو اس خطرے میں کچھ حد تک کمی لائی جاسکتی ہے جبکہ ورزش بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔‘‘