سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال (2023ء) کو سب سے زیادہ یعنی 260 ملین ڈالر کمانے والا فٹ بالر ’’کرسٹیانو رونالڈو‘‘ (Cristiano Ronaldo) ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ’’لیونل میسی‘‘ (Lionel Messi) ہے، جس نے رواں سال 135 ملین ڈالر کمائے۔ 112 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’نیمار‘‘ (Neymar) تیسرے، 110 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ ’’کلیان ایمباپے‘‘ (Kylian Mbappe) چوتھے، 106 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’کریم بنزیما‘‘ (Karim Benzema) پانچویں، 58 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’ارلنگ ہالینڈ‘‘ (Erling Haaland) چھٹے، 53 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’محمد صلاح‘‘ (Muhamed Salah) ساتویں، 52 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’سادیو مانے‘‘ (Sadio Mane) آٹھویں، 39 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’کیون ڈی برائن‘‘ (Kevin De Bruyne) نویں جب کہ 36 ملین ڈالر کمانے کے ساتھ ’’ہیری کین‘‘ (Harry Kane) رواں سال کے دسویں زیادہ کمائی کرنے والے فٹ بالر ہیں۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)