’’دھاگا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عموماً ’’دھاگہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔
’’نور اللغات‘‘، ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘، ’’علمی اُردو لغت (متوسط)‘‘ اور ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’دھاگا‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’تاگا‘‘، ’’سوت یا ریشم وغیرہ کا تار‘‘، ’’ڈوری‘‘، ’’ریشہ‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
اُردو زبان کے تقریباً تمام نشریاتی اداروں نے ’’دھاگہ‘‘ لکھ کر غلط اِملا رایج کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس لیے صحیح اِملا ’’دھاگا‘‘ لکھنے کو ترجیح دینی چاہیے۔