سماجی رابطے کی ویب سائٹ "twitter.com” پر ’’ورلڈ انڈیکس‘‘ @theworldindex نامی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے اولین پندرہ آلودہ ترین شہروں (World most polluted Cities) کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پہلی اور دوسری پوزیشن ہندوستان کے دو شہروں گوروگرام اور غازی آباد کی ہے۔ مذکورہ فہرست میں دنیا کی آلودہ ترین شہروں میں تیسری پوزیشن پاکستان کے شہر فیصل آباد کی ہے ۔ چوتھی، پانچویں، چھٹی اور ساتویں پوزیشنیں بھی ہندوستان کے شہر فرید آباد، بھیوادی، نودیا اور پٹنا کی ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر چائینہ کا شہر ہوٹان (Hotan) ، نویں پر ہندوستان کا لکھنؤ، دسویں پر پاکستان کالاہور، گیارہویں، بارہویں، تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں پوزیشن پر بالترتیب ہندوستان کے شہر دہلی، جودھاپور، مظفر آباد، واراناسائی اور مراد آباد براجمان ہیں۔
اس فہرست میں ہندوستان کے 12، پاکستان کے 2 اور چائینہ کا 1 شہر شامل ہے۔